21 جولائی، رابن ولیمز کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "www.britannica.com” کے مطابق رابن ولیمز (Robin McLaurin Williams) 21 جولائی 1951ء میں امریکہ کی ریاست ایلانس کے شہر شکاگو میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1970ء میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے سبب ہالی ووڈ کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں معروف ہوئے۔ فی البدیہہ مزاح گو، اسٹیج اور فلم کے اداکار، فلم نویس اور فلم ساز بھی تھے ۔
1970ء اور 1980ء میں وہ ’’کوکین‘‘ کا نشہ کرتے رہے۔ ماضی میں نشے کی عادت سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی کوشاں رہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ زندگی کے آخری ایام میں نفسیاتی، اعصابی تناؤ اور معاشی پریشانیوں کا شکار تھے۔ 11 اگست 2014ء کو خود کُشی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے