"inhabitat.com” کے مطابق جاپان میں 2011ء کے بعد ’’ٹیلی فون بوتھ‘‘ جن کا استعمال تقریباً ختم ہوگیا تھا، کو اَب ’’ایکویریم‘‘ (Aquarium) میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ عمل دو مقاصد کو مدِ نظر رکھ سر انجام دیا گیا ہے:
پہلا، ایک بے جان سے بوتھ میں جان ڈالنا، جس میں اب رنگ برنگی مچھلیاں تیرتی دکھائی دیتی ہیں۔
دوسرا، یہ پہلے سے چوک میں لگائے گئے تھے، اس لیے یہ نہ صرف عوام کے لیے ایک طرح سے حیرت کا سامان ہوں بلکہ گپ شپ کی بہترین جگہیں بھی دکھائی دیں۔