12 جولائی، سید ذوالفقار علی بخاری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق سید ذوالفقار علی بخاری (Syed Zulfiqar Ali Bukhari) ادیب، شاعر، صداکار اور ماہرِ نشریات، 12 جولائی 1975ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
معروف ادیب پطرس بخاری کے چھوٹے بھائی تھے۔ 6 جولائی 1904ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج پشاور سے میٹرک اور اورینٹل کالج لاہور سے منشی فاضل کیا۔ 1929ء میں ملٹری بورڈ آف اگزامزز(شملہ) میں بطورِ مترجم ملازم ہوئے۔ 1935ء میں آل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن سے وابستہ ہو گئے۔ 1938ء میں براڈ کاسٹنگ کی تربیت حاصل کرنے لندن گئے۔ 1940ء میں جوائنٹ براڈ کاسٹنگ کونسل لندن میں کام کیا۔ اسی زمانے میں بی بی سی سے اُردو سروس شروع کی۔ لندن سے واپس آکر بمبئی اور بعد ازاں کلکتہ ریڈیو سٹیشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ پاکستان میں ٹیلی وِژن کا اجرا ہوا، تو تین ماہ اس کے جنرل منیجر رہے۔
شعر و ادب اورسٹیج سے بچپن سے ہی دلچسپی تھی۔ اعلا درجے کے براڈ کاسٹر تھے۔ آواز نہایت پُرسوز اور سحرانگیز تھی۔ مرثیہ خوانی اور شعر خوانی میں یکتا تھے ۔ موسیقی سے بھی گہرا شغف تھا۔ ریڈیو اُردو ڈرامے نے انہی کی بدولت قبولِ عام حاصل کی۔ فارسی، اُردو، پنجابی اور انگریزی پر یکساں عبور حاصل تھا۔ بنگالی، برمی اور پشتو بھی جانتے تھے۔ دو تصانیف ’’سرگزشتِ بخاری‘‘ اور ’’راگ ودیا‘‘ یادگار چھوڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے