بندانا نیپال (Bandana Nepal) نامی اس خاتون ڈانسر نے 2020ء کو محض 18 سال کی عمر میں 126 گھنٹے متواتر ناچ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا جسے ’’دی گینز ورلڈ ریکارڈز‘‘ (The Guinness World Records) نے محفوظ کرلیا ہے۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق بندانا نے متواتر 126 گھنٹے (یعنی 5 دن اور چار گھنٹے) ایک اسٹیج پر رقص کیا جس کے دوران میں کچھ کھایا نہ پیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آرام بھی نہیں کیا۔ اس طرح یہ پوری دنیا میں کسی بھی انفرادی رقاصہ (یا رقاص) کا ریکارڈ ہے۔ اب تک کوئی بھی اِسے توڑنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔