کس مہینے میں سب سے زیادہ بچے جنم لیتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ سال کا وہ کون سا مہینہ ہے جس میں سب سے زیادہ بچے جنم لیتے ہیں؟
یہ دلچسپ اور عجیب و غریب تحقیق انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "didyouknow.com” کی شائع کردہ ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ بچے اگست کے حبس زدہ مہینے میں جنم لیتے ہیں۔ دوسری طرف نیشنل سینٹر آف ہیلتھ فار ہیلتھ سٹیٹسکس (امریکہ) کا ایک سروے اس تحقیق پر مہر تصدیق یوں ثبت کرتا ہے کہ اس کے مطابق سال 1990ء تا 2006ء دنیا میں پیدا ہونے والے بچوں نے سب سے زیادہ اگست کے مہینے میں جنم لیا تھا۔