28 جون، مشتاق احمد کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مشتاق احمد (Mushtaq Ahmed) سابقہ پاکستانی کرکٹر، 28 جون 1970ء کو پنجاب کے علاقے ساہیوال میں پیدا ہوئے۔
1989ء سے 2003ء تک 52 ٹیسٹ اور 144 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔پاکستانی کرکٹ کوچ بھی رہے۔اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کیا۔
مشتاق احمد لیگ بریک گوگلی باؤلر رہے۔ اپنے عروج کے وقت دنیا کے بہترین تین کلائی اسپنرز میں سے ایک قرار دیے گئے۔ 1990ء سے 2003ء تک پھیلے ہوئے بین الاقوامی کیریئر میں ٹیسٹ کرکٹ میں 185 اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔1995ء اور 1998ء کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ کامیاب رہے۔
1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ پانچ سال بعد انہیں ’’وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر‘‘ میں سے ایک قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے