معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والی سڑک جاپان کی اُن عجیب و غریب سڑکوں میں سے ایک ہے جس پر جب آپ گاڑی دوڑاتے ہیں، تو آپ کو موسیقی بجتی سنائی دیتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق آپ موسیقی کا لطف تبھی اُٹھا سکتے ہیں، جب روڈ پر دی جانے والی حدِ رفتار کے مطابق چلتے ہیں۔ اگر آپ دی جانے والی رفتار کی حد سے تجاوز کرتے ہیں، تو موسیقی بجنا بند ہوجاتی ہے۔