وکی پیڈیا کے مطابق امریتا راؤ (Amrita Rao) بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل، 7 جون 1981ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں میں نظر آتی ہیں۔ اپنی فلمی دنیا کا آغاز فلم اب کے برس (2002ء) میں کیا تھا، جس کے لیے 2003ء میں ’’فلم فیئر اعزاز‘‘ برائے بہترین نئی اداکارہ کے لیے نام زد بھی کی گئیں۔ سب سے مشہور کردار رومانوی فلم ’’ویواہ‘‘ (2006ء) میں ادا کیا۔
ممبئی میں 15 مئی 2016ء کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔