9 جون، سونم کپور کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق سونم کپور (Sonam Kapoor) بھارتی فلمی اداکارہ، 9 جون 1985ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام ’’سونم کپور اہوجا‘‘ ہے ۔ بھارتی فلمی صنعت کی سب سے مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ہیں۔قومی فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی اعزازت حاصل کرچکی ہیں۔
اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم نے سنگاپور کے ’’یونائیٹڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا‘‘ سے تھیٹر اور آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔ 2005ء میں بننے والی فلم ’’بلیک‘‘ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نایب ہدایت کارہ کی حیثیت سے کام کیا۔ بحیثیتِ اداکارہ 2007ء میں بھنسالی کی رومانوی ڈراما فلم ’’سانوریا‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسی فلم کے لیے اسے فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ سونم کی پہلی کمرشل کامیابی تین برس بعد 2010ء میں بننے والی رومانوی مزاحیہ فلم ’’آئی ہیٹ لو سٹوریز‘‘ تھی۔
سونم کی چند مشہور فلمیں ’’سانوریا‘‘، ’’خوب صورت‘‘، ’’پیڈ مین‘‘، ’’بے وقوفیاں‘‘، ’’دہ زویا فیکٹر‘‘ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے