وکی پیڈیا کے مطابق ڈمپل کپاڈیا (Dimple Kapadia) مشہور بھارتی اداکارہ، 8 جون 1957ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔
والد مشہور گجراتی کاروباری شخصیت ’’چونی بھائی کپاڈیا‘‘ تھے۔ ڈمپل کپاڈیا نے ’’سینٹ جوزف کانونٹ ہائی اسکول‘‘ میں تعلیم حاصل کی۔ خود کو تیزی سے پختہ سوچ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر اپنے سے بڑے بچوں سے دوستی کی۔ فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہی اداکار راجیش کھنہ سے شادی کی۔ شادی ’’بوبی‘‘ (فلم) کی ریلیز سے چھے ماہ قبل، جوہو میں اپنے والد کے بنگلے میں 27 مارچ 1973ء کو ’’آریہ سماج‘‘ کی رسومات کے مطابق ادا کی گئی۔ راجیش کھنہ سے دو بیٹیاں، ٹوینکل کھنہ (پیدائش 1974ء) اور رنکے کھنہ (پیدائش 1977ء) ہوئیں۔ شادی کے بعد فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا مگر شوہر سے علاحدگی کے بعد 1985ء میں واپس فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
ڈمپل کپاڈیا کی بہترین فلموں میں ’’ارجن‘‘، ’’کرانتی ویر‘‘، ’’کاش‘‘، ’’لیکن‘‘، ’’ساگر‘‘، ’’گردش‘‘، ’’رام لکھن‘‘ اور ’’انگار‘‘ شامل ہیں۔