30 مئی، بورس پاسترناک کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق بورس پاسترناک (Boris Pasternak) روس کا نوبل انعام یافتہ شاعر، ناول نگار اور مترجم، 30 مئی 1960ء کو پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ماسکو، سوویت یونین میں انتقال کرگئے۔
10 فروری 1890ء کو ماسکو میں پیدا ہوئے۔ پورا نام ’’بریس لیانیدووچ پاسترناک‘‘ تھا۔
والد ’’لیانید‘‘ ماسکو اسکول آف پینٹنگ میں پروفیسر اور لیو ٹالسٹائی کی کتابوں کے مصور تھے۔ والدہ ’’روسا کافمان‘‘ کنسرٹ پیانوسٹ تھیں۔ والدین کا ماسکو کے مصنفوں، موسیقاروں، شاعروں اور ناول نگاروں کے ہاں مستقل آنا جانا تھا جن میں مشہور روسی شاعر اور ڈراما نویس ’’الکساندربلوک‘‘ بھی شامل تھے، جنہوں نے بعد میں ’’پاسترناک‘‘ کے فن پر گہرے اثرات مرتب کیے۔چھے سال موسیقی کی تعلیم حاص کی۔ 1909ء میں موسیقی کا کیرئیر چھوڑ کر ماسکو یونیورسٹی کے شعبۂ قانون میں داخل ہوئے۔ جلد قانون چھوڑ کر فلسفہ میں تبادلہ کرالیا۔ 1912ء میں جرمنی چلے گئے اور ’’ماربرگ یونیورسٹی‘‘ میں فلسفہ کی تعلیم حاصل کی۔
14 نظم و نثر پر مشتمل مختلف تصانیف یادگار کے طور پر چھوڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے