12 مئی، ادا خان کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ادا خان (Ada Khan)بھارتی ٹیلی وِژن اداکارہ اور ماڈل 12 مئی 1989ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
نفسیات میں گریجویشن کیا ہے۔ اداکاری ان کے خواب و خیال میں بھی نہ تھی۔ اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بیٹھی تھی کہ کسی نے اس کو پتلون کے ایک پرنٹ ایڈ کی پیشکش کی۔اپنا کیریئر ایک ماڈل کے طور پر شروع کیا۔پھر کچھ اشتہارات کیے۔سونی انڈیا کے ٹی وی شو پالمپور ایکسپریس میں کام کر کے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ سنہ 2010ء میں اسٹار پلس کے ڈرامے ’’بہنیں‘‘ میں ’’اکاشی‘‘ کا معاون کردار نبھایا۔ سنہ 2012ء میں ’’لائف اوکے‘‘ کے شو ’’امرت منتھن‘‘ میں ’’راج کماری امرت کور‘‘ کا کردار نبھایا۔
’’یہ ہے عاشقی‘‘، ’’کرائم پیٹرول‘‘، ’’کوڈ ریڈ اور ساودھان انڈیا ‘‘ میں بھی کام کیا۔ سنہ 2014ء میں سونی پل کے ڈرامے ’’پیا بسنتی رے‘‘ میں ’’پیا‘‘ کا کردار نبھایا۔ نومبر 2015ء میں کلرز ٹی وی کے شو ’’ناگن میں شیشا‘‘ کا کردار نبھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے