2 مئی، برائن لارا کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق برائن لارا (Brian Charles Lara)مشہور و معروف کرکٹ کھلاڑی، 2 مئی 1969ء کو سانتا کروز، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو (Santa Cruz, Trinidad and Tobago) میں پیدا ہوئے۔
جب کھیلتے تھے تو کرکٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے۔متعدد دفعہ ٹیسٹ کرکٹ کی آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں اول مقام حاصل کیا۔کئی ریکارڈ ان کے نام ہیں جیسے 1994ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر واروکشائر کے لیے کھیلتے ہوئے درہم کے خلاف انہوں نے 501 رن ناٹ آوٹ بنائے۔لارا کے علاوہ اب تک کسی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 رن نہیں بنائے۔ اٹیسٹ کرکٹ میں اینٹیگوا کے خلاف 2004ء میں ایک ہی باری میں 400 رن بنائے۔ 1999ء میں برج ٹاؤن میں آسٹریلیا کے خلاف 153 رن کی باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو میچ جتایا۔
کرکٹ دنیا کے بہترین گیند باز، یک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ، سری لنکا کے مُرلی دھرن نے برائن لارا کو سب سے زیادہ مشکل بلے باز بتایا۔ مُرلی کے بقول، لارا کو گیند بازی کرنا سب سے مشکل کام ہے۔
لارا کو 1994ء اور 1995ء میں وزڈن لیڈنگ کرکٹر کا اعزاز ملا۔ انہیں پیار سے ’’پرنس آف پورٹ آف اسپین‘‘ یا صرف ’’پرنس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے