سوات کی صحافت کے اُفق پر درخشندہ ستارہ، فیاض ظفر

تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
برصغیر پاک و ہند میں صحافت کا آغاز 1780ء میں ’’ہکی بنگال گزٹ‘‘ نامی انگریزی اخبار سے ہوا۔ تب سے لے کرآج تک صحافت نے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں اور کم و بیش 236 سال کے اس سفر میں ہم نے کئی نام ور صحافی بھی پیدا کیے ہیں۔ صحافت کا وجود قدیم دور میں بھی الہام کی صورت میں موجود تھا، لیکن الہام سے اخبار کا سفر طے کرنے میں ہزاروں سال کا عرصہ لگا ۔ اس عرصے میں کرۂ ارض نے کئی عظیم الشان تاریخی تبدیلیاں دیکھیں جن کی خبر آنے والے زمانے کے لوگوں کے لیے مختلف ذرایع سے محفوظ کی گئی۔ (1)
صحافتی لوگ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔یہ نہایت ہی ایمان داری اور دل لگی سے اپنی ذات کے علاوہ اپنے ملک اور لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے خالصتاً کام سرانجام دیتے ہیں۔ تپتی دھوپ ہو یا سردیوں کی ٹھنڈی راتیں، آندھی ہو یا طوفان…… اپنے فرایض سر انجام دینے میں کوتاہی نہیں برتتے اور عوام کے مسایل اور ان کی آواز کو احکامِ بالا تک پہنچاتے ہیں۔ آج بات کریں گے محترم فیاض ظفر کی اپنے پیشے سے مخلص اور بلا تفریق ہر ایک کی آواز بننے والے صحافی، پرکشش آواز اور شخصیت کے مالک جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔(2)
فیاض ظفر نے 1976ء میں سیدو شریف میں محترم ظفر علی کے ہاں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقہ میں حاصل کی۔ بارہویں جماعت سے جہانزیب کالج کے میگزین ایلم سے صحافت کا آغاز کیا۔ اس کے بعد باقاعدہ روزنامہ بشارت میں خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد روزنامہ آزادی، ایکسپریس، آج، خیبر اوروائس آف امریکہ جیسے موقر اداروں میں کام کیا۔ غفور خان عادل کو صحافت میں استاد مانتے ہیں۔آج کل روزنامہ مشرق کے بیورو چیف اور وائس آف امریکہ میں رپورٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حق و صداقت کے علم بردار ہیں۔ اس لیے اگر مَیں ان کو سوات کا حامد میر کہوں، تو بے جا نہ ہوگا۔ (3)
آپ کے کالم مبالغہ آرائی اور اغلاط سے صاف ہوتے ہیں۔ آپ کے کالم انتہائی غیر معمولی نوعیت کے چونکا دینے والے ہوتے ہیں۔ آپ پوری دنیا سے مختلف ہیں۔ (4)
فیاض ظفر صاحب کے بہتر مستقبل اور اچھی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔
حوالہ جات:۔ 1) اُردو اے آر وائی نیوز، ’’صحافت کی مختصر تاریخ‘‘ قوانین و ضابطۂ اخلاق۔
2) دعا آن لائن نیوز ڈاٹ کام، ’’آج کی عظیم صحافتی و فن کاری اور گلوکاری کی دنیا کی عظیم شخصیت عنصر خان بلوچ‘‘ محمد شہزاد خان 23 فروری 2022
3) مارننگ پوسٹ ڈاٹ پی کی، ’’فیاض ظفر، سوات کا حامد میر‘‘،شہاب شاہین 2022
4) ہم سب ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے، ’’صفر پوائنٹ پر ایک عظیم صحافی سے ملاقات‘‘ محمد علی افضل، 2021
…………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے