وکی پیڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر (Sachin Tendulkar) کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک، 24 اپریل 1973ء کو ممبئی، انڈیا میں پیدا ہوئے۔
پورا نام سچن رمیش ٹنڈولکر ہے۔ انڈیا کے سب سے اعلیا شہری اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ سے نوازے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ’’راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ‘‘ اور سنہ 2008ء میں ’’پدم وبھوشن‘‘ سے بھی نوازے جا چکے ہیں۔
’’سچن‘‘ کرکٹ کی دنیا کے سب سے زیادہ سپانسرڈ کھلاڑی ہیں۔ دنیا بھر میں ان کے متعدد پرستار ہیں۔ پرستار انہیں پیار سے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں جن سب سے مقبول ’’لٹل ماسٹر‘‘ اور ’’ماسٹر بلاسٹر‘‘ ہے۔ کرکٹ کے علاوہ اپنے ہی نام کے ایک کامیاب ریستوران کے مالک بھی ہیں۔راجیہ سبھا کے رکن ہیں، سنہ 2012ء میں انہیں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
اب ’’سچن‘‘ کے کچھ ریکارڈ ملاحظہ ہوں:
میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف 100ویں سنچری۔
ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری جڑنے والے پہلے کھلاڑی۔
ون ڈے بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ (18000 سے زیادہ) رنز۔
ون ڈے بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ (49) سنچری۔
ون ڈے بین الاقوامی ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رن۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (51) سنچری۔
آسٹریلیا کے خلاف 5 نومبر 2009ء کو 175 رن کی اننگ کے ساتھ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 17 ہزار رن پورے کرنے والے پہلے بلے باز بنے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ۔
ٹیسٹ کرکٹ 13000 رنز بننے والے دنیا کے پہلے بلے باز۔
ون ڈے بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ۔
بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ 30000 رنز بنانے کا ریکارڈ۔