23 اپریل، ولیم ورڈزورتھ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ولیم ورڈزورتھ (William Wordsworth) انگریزی زبان کے مشہور شاعر، 23 اپریل 1850ء کو نمونیا کی وجہ سے برطانیہ میں انتقال کرگئے۔
7 اپریل 1770ء کو ’’کوکیرموود‘‘، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ 1787ء تک ہاکس ہیڈ گریمر سکول میں تعلیم پائی۔ پھر ہینٹ جان کالج کیمبرج میں داخلہ لیا۔ اپنے دوست ’’کالرج‘‘ کے ساتھ مل کر انگریزی ادب میں رومانوی تحریک کی بنیاد رکھی۔ فطرت ’’ورڈزورتھ‘‘ کی شاعری کی اہم خصوصیت ہے۔ 1790ء میں سیر کے لیے فرانس، الپس اور اٹلی گئے۔ واپس 1791ء میں فرانس آئے۔ اسی اثنا میں انقلابِ فرانس اور ایک فرانسیسی لڑکی ’’این ویلن‘‘ سے شدید محبت پیدا ہوئی۔ ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ فرانس اور انگلستان کی کشیدگی نے میاں بیوی کو علاحدہ کیا۔
1798ء میں ’’ورڑز ورتھ‘‘ اور ’’کولرج‘‘ نے مل کر ایک شعری مجموعہ "Lyrical Ballads” شایع کیا۔ اس طرح انگریزی ادب میں ’’رومانوی تحریک‘‘ کا آغاز ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے