18 اپریل، لیگ آف نیشنز کے خاتمے کا دن

وکی پیڈیا کے مطابق ’’لیگ آف نیشنز‘‘ (League of Nations) کا آخری اجلاس 18 اپریل 1946ء کو ہوا اور اس کے ساتھ ہی اس کا خاتمہ ہو گیا۔
پہلی جنگ عظیم ختم ہوئی، تو اس کے فوراً بعد انگلستان، فرانس، جرمنی، ڈنمارک ناروے اور سویڈن میں ایسی انجمنیں معرضِ وجود میں آئیں جن کا مقصد جنگ کی روک تھام کرنا اور لوگوں کو امن کی اہمیت کا احساس دلانا تھا۔ ساتھ ہی ایک ایسی عالمی تنظیم کے قیام کی تحریک کا آغاز ہوا جو بقائے امن کے لیے مربوط کوشش کرسکے۔ چناں چہ ورسائی کے معاہدہ امن کی بنیاد پر یکم جنوری 1920ء کو ’’جمیعتِ اقوام‘‘ (لیگ آف نیشنز) قائم ہوئی۔ ابتدا میں اس ادارے میں 28 اتحادی اور 14 غیر جانب دار ممالک شامل ہوئے۔ بعد میں ارکان کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ 1935ء میں جاپان اور جرمنی اس انجمن سے نکل گئے ۔ 1937ء میں اٹلی نے بھی اس سے قطعِ تعلق کر لیا۔ روس اور افغانستان 1934ء میں اس کے رکن بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے