ڈان اُردو سروس نے حالیہ ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں ایسی پانچ عادات کا جایزہ لیا گیا ہے جو رمضان میں صحت کے لیے تباہ کن ہیں۔ ان میں سے ایک سحری یا اِفطار کے بعد جلد سوجانا ہے۔ تحقیق کے مطابق: ’’صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی وقت کچھ کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رمضان میں یہ عادت اس لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے۔ اس عادت سے وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘