وکی پیڈیا کے مطابق اجے دیوگن (Ajay Devgn) مشہور بالی ووڈ اداکار 2 اپریل 1969ء کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
اصل نام وِشال ویرو دیوگن (Vishal Veeru Devgan) ہے۔ ایک اچھے اداکار ہونے کے علاوہ ڈایریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ 100 سے زاید ہندی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ کئی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں جن میں دو نیشنل فلم ایوارڈز اور چار فلم فیئر ایوارڈز شامل ہیں۔ اچھے معاشقے کے بعد 1999ء میں بالی ووڈ کی اُس وقت کی مشہور ترین اداکارہ کاجول سے شادی کی۔
مشہور فلموں میں ’’پھول اور کانٹے‘‘، ’’جگر‘‘، ’’سنگرام‘‘، ’’دل والے‘‘، ’’دل جلے‘‘، ’’دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ‘‘، ’’پیار تو ہونا ہی تھا‘‘، ’’گول مال‘‘ وغیرہ ہیں۔