26 مارچ، حسینہ معین کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق حسینہ معین (Haseena Moin) پاکستان کی مشہور مصنفہ، مکالمہ نگار اور ڈراما نویس 26 مارچ 2021ء کو کراچی میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔
20 نومبر 1941ء کو اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ ریڈیو اور ٹیلی وِژن کے لیے پاکستان اور بیرونِ پاکستان بہت سے ڈرامے لکھے ۔ حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1987ء میں صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا۔ پاکستان کی سب سے بہترین ڈراما نگار سمجھی جاتی ہیں۔ ’’شہزوری‘‘، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’انکل عرفی‘‘، ’’اَن کہی‘‘، ’’تنہایاں‘‘، ’’دھوپ کنارے‘‘، ’’دھند‘‘، ’’آہٹ‘‘، ’’کہر‘‘، ’’پڑوسی‘‘، ’’آنسو‘‘، ’’بندش‘‘ اور ’’آئینہ‘‘ جیسے مشہور ڈرامے لکھے۔