معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والی یہ ٹرین دنیا کی تیز ترین ٹرین ہے۔ اسے عام طور پر "Super Bullet Train” کہا جاتا ہے۔ اس کا دوسرا نام "Floating Train” ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس ٹرین میں پہیوں کی جگہ مقناطیس لگایا گیا ہے۔ یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ ٹرین 620 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتی ہے جو روئے زمین پر کسی بھی گاڑی یا ریل گاڑی کی تیز ترین رفتار ہے۔