وکی پیڈیا کے مطابق شبنم شکیل (Shabnam Shakeel) شاعرہ، ادیب اور ماہرِ تعلیم 2 مارچ 2013ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
12 مارچ 1942ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی زندگی لاہور ہی میں گزاری۔ اُردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے کیریئر کے دوران میں پاکستان کے متعدد کالجوں میں لیکچرر کے طور پر کام کیا۔ پہلی کتاب ’’تنقیدی مضامین‘‘ 1965ء میں شایع ہوئی۔ اُردو ادب میں متعدد ایوارڈز اور اعزازات جیتے جن میں 2005ء میں ’’پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ‘‘ بھی شامل تھا۔
شبنم شکیل کی چھے تصانیف ’’تنقیدی مضامین‘‘ ( 1965ء)، ’’شہزاد‘‘ (شعری مجموعہ)، ’’اضطراب‘‘، ’’تقریب کچھ تو‘‘، ’’مسافت رائیگاں‘‘، ’’دوسری عورت‘‘ (افسانوں کا مجموعہ) ہیں۔