وکی پیڈیا کے مطابق لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) مشہور بھارتی گلوکارہ 6 فروری 2022ء کو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔
28 ستمبر 1929ء کو اندور، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ والد ’’دِینا ناتھ منگیشکر‘‘ بھی گلوکار اور اداکار تھے ۔ لتا شروع ہی سے گلوکاری کی طرف مائل تھیں۔ موسیقار غلام حیدر نے حوصلہ افزائی کی۔ اس کے بعد لتا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 50 ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں۔ 1974ء سے 1991ء تک ’’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ ’’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ کے مطابق لتا دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔