5 فروری، نیمار کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق نیمار (Neymar) مشہور فٹ بالر 5 فروری 1992ء کو برازیل میں پیدا ہوئے۔
روزنامہ جنگ کی 9 اگست 2021ء کی ایک رپورٹ کے مطابق: ’’آمدنی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر برازیل کے 29 سالہ نیمار ہیں جنھوں نے 2017ء میں ایف سی بارسلونا کو چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین میں 260 ملین ڈالر کے عوض شمولیت اختیار کی۔‘‘
وکی پیڈیا کے مطابق نیمار کے والد خود بھی فٹ بال کھیلتے تھے۔ نیمار مانتے ہیں کہ والد کی بہترین راہ نمائی میں وہ آج اس مقام پر کھڑے ہیں کہ دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔