1 فروری، شعیب ملک کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق شعیب ملک (Shoaib Malik) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان 1 فروری 1982ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
پاکستان کے لیے یک روزہ کرکٹ کا آغاز 1999ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف کیا اور ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔کرکٹ کا آغاز ایک آف سپنر کی حیثیت سے کیا، لیکن جلد ہی اپنے آپ کو آل راؤنڈر تسلیم کروایا۔
شعیب کی ایک صلاحیت یہ ہے کہ وہ ہر پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔ 19 اپریل 2007ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے۔ یک روزہ کرکٹ میں 11ویں پوزیشن کے علاوہ ہر پوزیشن پر بلے بازی کر چکے ہیں۔زیادہ تر آہستہ کھیلتے ہیں لیکن موقع کے مطابق تیز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کی گیند بازی پر تنقید کی گئی تھی اور ان کا ’’دوسرا‘‘ گیند پھینکنے کے طریقے کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا، جو انہوں نے بازو کی سرجری کے بعد صحیح کروا لیا۔
29 مارچ 2010ء کو بھارت کی مایہ ناز ٹینس سٹار ’’ثانیہ مرزا‘‘ سے منگنی کی۔شادی کے بعد دبئی میں سکونت اختیار کی۔