معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق ایڈولف ہٹلر (Adold Hitler)، جرمنی کے مشہور آمر، نے 30 جنوری 1933ء کو جرمنی کے چانسلر کے طور پر حلف اُٹھایا۔
وکی پیڈیا کے مطابق چانسلر بننے کے بعد ہٹلر نے جو سب سے پہلا کام کیا، وہ نازی پارٹی کا فروغ تھا۔ اس مقصد کے لیے اس نے اپنے مخالفین کو دبانے کا ہر حربہ آزمایا۔ اس دوران میں اس نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے اور دوسرے متعدد ترقیاتی اقدامات کے ذریعے سے جہاں جرمنوں کی اکثریت کو اپنا گرویدہ بنایا، وہاں انہیں یہ بھی بتایا کہ وہ دنیا کی عظیم ترین اور فاتح قوم ہیں۔ 1939ء میں ہٹلر کی جانب سے پولینڈ پر جارحیت دوسری جنگ عظیم کے آغاز کا باعث بنی۔