معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) ہندوستان کی تحریکِ آزادی کے رہنماؤں میں سے ایک 23 جنوری 1897ء کو اڑیسہ کے علاقے کٹک میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اُردو سروس کے مطابق ’’برصغیر کو انگریزوں سے آزاد کروانے کے لیے جتنی بھی تحریکیں اٹھیں ہیں ان میں سے ایک مؤثر تحریک ’’آزاد ہند فوج‘‘ یا انڈین نیشنل آرمی بھی تھی جس کی قیادت سبھاش چندر بوس کے ہاتھ میں تھی۔ یہ فوج ہندوستانی شہریوں پر مشتمل تھی جس میں ہندو، مسلمان، سکھ سبھی شامل تھے۔‘‘
18 اگست 1945 ء کو تائیوان میں انتقال کرگئے۔