(خصوصی رپورٹ) ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 147.83 روپے ہوگئی۔ دوسری طرف ملک کی تاریخ میں پہلی بار سوات میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے سے متجاوز ہوگئی۔ اب سوات میں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 150 روپے 90 پیسے ہوگئی۔ اس طرح سوات میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 148 روپے 30 پیسے ہوگئی۔
اس سلسلے میں جب پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر خضر حیات سے زیادہ قیمت وصول کرنے کے بارے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اضافی رقم ’’کیرج کاسٹ‘‘ کی مد میں وصول کی جا رہی ہے۔