دانتوں کو جگمگانے کا گھریلو ٹوٹکا

چٹکی بھر ’’آئیوڈین‘‘ سے پاک نمک لیں اور کچھ مقدار میں سرسوں کے تیل میں شامل کردیں…… اگر چاہیں، تو چٹکی بھر ہلدی کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ’’مکسچر‘‘ کو لیں اور شہادت کی انگلی سے اس سے دانتوں پر دو منٹ تک مالش کریں۔ اس کے بعد چند منٹ کے لیے منھ بند کرکے رکھیں اور پھر نیم گرمی پانی سے کلیاں کرلیں۔ اس ’’مکسچر‘‘ کا استعمال معمول بنانے سے چند دنوں میں آپ نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔
(بہ شکریہ ڈان اُردو سروس)