اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، تو اس کے لئے کسی دوا کی ضرورت نہیں ہے۔ چند معمولی سے ٹوٹکے آپ کی طبیعت کو بحال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کو کبھی ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے تو آپ اُسی وقت کھلی ہوا یا دھوپ میں بیٹھ جائیں۔
یا کھلی ہوا میں چہل قدمی کریں۔
یا غٹاغٹ پانی پی لیں۔
یا گرم گرم چائے کی چسکیاں لیں۔
یا سنگترے کھائیں۔
یا زور زور سے ہنسنے کی کوشش کریں۔
ایسا کرنے سے آپ کی طبیعت بحال ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ٹوٹکے عام قارئین کے لئے ہیں۔ انہیں آزمانے سے بھی طبیعت بحال نہ ہو، تو اپنے معالج سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔