وکی پیڈیا کے مطابق ماتسو باشو (Matsuo Basyou) مشہور جاپانی شاعر 28 نومبر 1694ء کو اوساکا، جاپان میں انتقال کرگئے۔
1644ء کو اِگا، جاپان میں پیدا ہوئے۔ ہائیکو نگار تھے۔ ایک طرح سے ہائیکو کے بانی مانے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’ہائیکو‘‘ جاپانی صنفِ شاعری ہے۔ ایک ہائیکو تین مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں کی جانے والی بات واضح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ان کے بچپن اور لڑکپن کے بارے میں اتنی معلومات نہیں۔ اتنا کہا جاتا ہے کہ لڑکپن میں خانساماں کے طور پر کام کرچکے ہیں۔