کیا آپ سر درد سے پریشان ہیں؟ اگر ہاں، تو درد کُش ادویات کے علاوہ بھی کئی ایسے ٹوٹکے ہیں، جن کے استعمال سے سر درد سے نجات مل سکتی ہے۔
یہاں دو ایسے آزمودہ ٹوٹکے دئیے جا رہے ہیں، جن کے استعمال سے سر درد کو باآسانی رفع کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ کے سر میں درد ہے، تو غٹاغٹ پانی پی لیں۔ کیوں کہ بسا اوقات جب جسم میں پانی کی مقدار کم ہوجاتی ہے، تو سر درد محسوس ہونے لگتا ہے۔
یا کچھ ایسی چیز کھا لیں جس میں مرچی ہو۔ خاص کر سرخ رنگ کے مرچ میں ایک "capsaicin” نامی جز ہوتا ہے، جو آپ کے درد کے خیال کو کنٹرول کرنے کی قوت رکھتا ہے۔