معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق مشہورِ زمانہ سائنس دان ’’البرٹ آئن سٹائن‘‘ (Albert Einstein) کی موت کے بعد ان کی آنکھوں کو محفوظ کیا گیا، جسے تصویر میں دکھائی دینے والے شیشے کے جار میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ان آنکھوں کو آئن سٹائن سے محبت رکھنے والوں کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے، تاکہ انہیں دیکھ کر سائنس کی طرف بچوں اور نوجوانوں کی رغبت زیادہ ہو۔
یہ آنکھیں امریکہ کے نیویارک شہر میں محفوظ رکھی گئی ہیں۔