ڈان اُردو سروس نے حالیہ گُردوں کے حوالہ سے ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں کچھ ایسی علامات بھی دی گئی تھیں جو ممکنہ طور پر گردوں کے فیل ہونے کی نشانیاں سمجھی جاتی ہیں: وہ علامات درجِ ذیل ہیں:
٭ پیشاب آنے کی مقدار گھٹ جانا یا معمول سے کم مقدار میں پیشاب۔
٭ جسم میں سیال کے اجتماع سے ٹانگیں، ٹخنے اور پیروں کی سوجن۔
٭ سانس لینے میں مشکلات۔
٭ تھکاوٹ۔
٭ اُلجھن۔
٭ متلی۔
٭ کمزوری۔
٭ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا۔
٭ سینے میں تکلیف یا دباؤ۔