’’اِفادہ‘‘ (عربی، اسمِ مذکر) کا تلفظ عام طور پر ’’اَفادہ‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ، نوراللغات اور علمی اُردو لغت کے مطابق دُرست تلفظ ’’اِفادہ‘‘ ہے جب کہ معنی ’’فائدہ‘‘، ’’نفع‘‘ اور ’’منفعت‘‘ کے ہیں۔
نوراللغات میں ’’اِفادہ‘‘ کے ذیل میں یہ صراحت بھی کی گئی ہے: ’’فارسیوں نے اِفادت عربی سے یہ لفظ بنالیا ہے اور مذکر ہے۔‘‘
نوراللغات میں حضرتِ رشکؔ کا یہ مصرعہ بھی درج ہے (تلاشِ بسیار کے بعد مصرعۂ اولا / ثانی ہاتھ نہ آسکا، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام) :
دوست دشمن مجھ کو دونوں سے اِفادہ ہوگیا