انگریزی کی ویب سائٹ "starecat.com”کے مطابق تصویر جہاز کے اندر لی گئی ہے جو کئی تصاویر کو ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا شخص اس جہاز میں اکیلے سفر کر رہا تھا ۔ اسے ایک عجیب خیال آیا کہ کیوں نہ جہاز کی ہر نشست پر تصویر اتاری جائے اور بعد میں ایڈٹ کرکے ایسا دکھایا جائے کہ جہاز میں بیٹھنے والے تمام گنجے دراصل ایک گنجا ہے۔ یوں یہ تصویر دنیا کی عجیب و غریب تصاویر میں سے ایک کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔