"guinnessworldrecords.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ جوڑا دنیا کا سب سے لمبا عروسی جوڑا ہے جس کی اُس وقت لمبائی 8,095.40 میٹر (26,599.71فٹ) ریکارڈ کی گئی۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ جوڑے میں استعمال ہونے والا کپڑا اتنا لمبا ہے کہ اسے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ’’ماؤنٹ ایورسٹ‘‘ کی چوٹی تک پھیلایا جاسکتا ہے۔
یہ جوڑا سنہ13 دسمبر 2017 ء کو فرانس کے ایک قصبہ "Caudry” میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جہاں ریکارڈ بھی بن گیا۔