معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ڈیوڈ ولیم ڈونلڈ کیمرون (David William Donald Cameron) برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم 9 اکتوبر 1966ء کو لندن میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں فلسفہ، سیاست اور معاشیات (پی پی ای) پڑھی اور درجۂ اوّل آنرز ڈگری حاصل کی۔ 2010ء کے عام انتخابات جو 6 مئی کو ہوئے، میں 307 نشستیں حاصل کیں۔ پانچ دنوں کے شدید مذاکرات کے بعد لبرل ڈیموکریٹ سیاسی جماعت کے ساتھ اتحادی حکومت بنائی۔