7 اکتوبر، افغان جنگ کے آغاز کا دن

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 7 اکتوبر 2001ء کو امریکہ نے ’’افغان جنگ‘‘ کا آغاز کیا۔
ویب سائٹ کے مطابق نائن الیون کا بدلہ لینے کی خاطر امریکہ نے اس جنگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی۔
"timeanddate.com” کے مطابق امریکہ نے طالبان سے ’’نائن الیون‘‘ کے ماسٹر مائنڈ ’’اسامہ بن لادن‘‘ کی حوالگی کا مطالبہ کیا، جسے طالبان نے مسترد کیا۔ یہی انکار افغان جنگ کا سبب بنا۔