معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ٹرومین کیپوٹے (Truman Capote) ناول نگار، افسانہ نگار اور ڈراما نگار، 30 ستمبر 1924ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔
بچپن ہی میں ان کے والدین میں طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد مختلف ادوار میں اپنے الگ الگ رشتہ داروں کے ساتھ رہنے لگے۔ اپنے بچپن کی محرومیوں اور والدین کے درد کو اپنی تحاریر میں سمویا۔ اپنے ناول ’’اِن کولڈ بلڈ‘‘ (In Cold Blood) کے لیے مشہور ہیں۔
25 اگست 1984ء کو انتقال کرگئے۔