یہ ہے اس ڈیجیٹل دور کی عجیب و غریب چھتری

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی خاتون کے سر پر دراصل ایک بہت ہی باریک سی تہہ نظر آرہی ہے، جو دراصل ایک کنوپی (Canopy) یا چھتری کے کپڑے کی طرح اسے بارش کے قطروں یا برف کے گالوں سے بچانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
دراصل یہ چھتری جسے انگریزی میں (Air Umbrella) نام دیا گیا ہے، ڈیڑھ فٹ کا ایک ڈنڈا ہے جس میں سے شعاعوں کی شکل میں ایک تہہ سی انسان کے گرد بن جاتی ہے جو کنوپی کی طرح اسے بارش کے قطروں سے بچاتی ہے۔