عموماً یہ مرکب ’’عَشرِ عَشیر‘‘ پڑھا جاتا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات دونوں کے مطابق دُرست تلفظ ’’عُشرِ عَشیر‘‘ ہے جب کہ معنی ’’دسویں حصے کا دسواں حصہ‘‘، ’’1/100‘‘، (کنایتاً) ’’قدرے‘‘، ’’قلیل‘‘ اور ’’ذرا سا‘‘ کے ہیں۔