لفظ ’’عِطر‘‘ کا تلفظ عام طور پر ’’عَطر‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات دونوں کے مطابق دُرست تلفظ ’’عِطر‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’خوش بُو‘‘، ’’بُوئے خوش‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
نوراللغات میں ’’عِطر‘‘ کی تفصیل میں حضرتِ راسخؔ کا یہ شعر بھی درج ملتا ہے:
تری بزم میں ایک خوش، ایک غمگیں
کوئی عِطر مل کر، کوئی ہاتھ مل کر