19 ستمبر، ولیم گولڈنگ کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ولیم گولڈنگ (William Golding) مشہور برطانوی ناول نگار، ڈراما نگار، شاعر اور سکول ماسٹر 19 ستمبر 1911ء کو کنورول، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
بچپن سے مصنف بننے کی خواہش تھی۔ تحاریر اور خاص کر ناولوں کا 35سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ ایک فلم میں اداکاری بھی کی۔ 1983ء میں بکر انعام اور 1979ء میں جیمز ٹیٹ بلیک میموریل انعام کے حق دار ٹھہرے۔
19 جون 1993ء کو انتقال کرگئے۔