17 ستمبر، کیمپ ڈیوڈ معاہدہ کے دستخط کا دن

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 17 ستمبر 1978ء کو عربوں اور اسرائیل کے درمیان ’’کیمپ ڈیوڈ معاہدہ‘‘ پر دستخط ہوئے۔
مذکورہ معاہدہ مصری صدر ’’انور سادات‘‘ اور اسرائیلی وزیر اعظم ’’مناخم بیگِن‘‘ کے درمیان ہوا، جوعربوں اور اسرائیل کے درمیان قیامِ امن کا آغاز ثابت ہوا۔
وائس آف جرمنی کے مطابق ’’کیمپ ڈیوڈ معاہدے سے اسرائیل نے اپنی جنوبی سرحدوں کو محفوظ بنا لیا جب کہ مصریوں کو اسرائیل کے حملوں سے مکمل تحفظ مل گیا۔ تاہم سیاسی سطح پراسرائیل اور مصر کے درمیان روابط کے باوجود دونوں ملکوں کے عوام ابھی تک ایک دوسرے سے کوسوں دور ہیں۔ مصر اور اسرائیل آج بھی پہلے ہی کی طرح سے ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں۔ مصریوں کی اکثریت تب تک اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی قربت کو رد کرتی ہے جب تک فلسطینی اپنی ایک آزاد ریاست حاصل نہیں کر لیتے ۔ اس لیے یہ امن تو ہے لیکن سرد امن۔‘‘