وکی پیڈیا کے مطابق قاضی نذر الاسلام (Qazi Nazr ul Islam) بنگلہ دیش کے قومی شاعر، مصنف اور موسیقار 29 اگست 1976ء کو انتقال کرگئے۔
24 مئی 1899ء کو مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک عالم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ دینی علوم سے فارغ ہوکر مؤذن بن گئے۔ شاعری سیکھی، ڈراما، ادب اور تھیٹر آرٹ سیکھا۔ مشرقِ وسطیٰ میں پہلی عالمی جنگ کے دوران میں برطانوی افواج کے لیے بھی کام کیا۔ بعد ازاں بھارت میں مقیم ہوگئے۔ کلکتہ میں صحافت کے شعبہ سے منسلک ہوگئے۔باغی شاعر کہلائے۔