معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "birtannica.com” کے مطابق 21 اگست 1911ء کو "Leonardo da Vinci” کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا (Mona Lisa) کو چوری کیا گیا۔ چوری کرنے والوں کا تعلق اٹلی سے تھا اور وہ چھوٹے موٹے کام کرنے والے لوگ تھے۔ 1913ء تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگا تھا۔ میڈیا پر برپا کی گئی تجسس کی وجہ سے یہ دنیا کی مشہور ترین پینٹنگ بن گئی تھی۔
وکی پیڈیا کے مطابق مصور ’’لیو نارڈو ڈی ونچی‘‘ کی تخلیق مونالیزا کی پینٹنگ دنیا کے مشہور عجائب گھر ’’لووغ‘‘ میں رکھی گئی ہے، جو فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں واقع ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس پینٹنگ کو 1503ء اور 1506ء کے درمیان تیار کیا گیا۔ تاہم یہ بھی کہا جاتا ہے کہ لیونارڈو نے اس پر 1507ء تک کام کیا۔