وکی پیڈیا کے مطابق میڈونا (Madonna) امریکی پاپ گلوکارہ 16 اگست 1958ء میں مشی گن میں پیدا ہوئیں۔
والدہ 1963ء میں انتقال کرگئیں، تو میڈونا کم عمری میں ہی ممتا سے محروم ہوکر دادی کی سرپرستی میں آگئیں۔ حیرت ناک بات یہ ہے کہ والدہ کا نام بھی میڈونا ہی تھا۔
فنی زندگی کے آغاز کے لیے 1977ء میں نیویارک کا رُخ کیا جہاں موسیقی کے گروپس ’’بریک فاسٹ‘‘ اور ’’ایمی‘‘ سے بطورِ گلوکارہ وابستہ ہوکر اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب رہیں۔ 1983ء میں اپنی گلوکاری کا پہلا البم جاری کیا۔
میڈونا کے مقبول ترین البم ’’میڈونا‘‘، ’’لائک اے وِرجن‘‘، ’’ٹریو بلیو‘‘، ’’لائک اے پریئر‘‘، ’’میوزک‘‘، ’’امریکن لائف‘‘ اور ’’ہارڈ کینڈی‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق میڈونا، خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ترین گلوکارہ ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ صدی کی پچیس طاقتور خواتین میں سے ایک کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔