اکثر فلموں میں کسی کو اِغوا کرتے وقت دکھایا جاتا ہے کہ اس کے منھ پر رومال رکھ دیا گیا اور وہ محض دس سیکنڈ میں بے ہوش ہوکر گر پڑتا ہے۔ بعد میں اُسے اُٹھا کر کسی گاڑی میں ڈال کر اِغوا کنندگان رفو چکر ہوجاتے ہیں اور بھاری رقم کے عوض اِغوا شدہ شخص کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یا پھر کوئی پولیس آفیسر جان پر کھیل کر اِغوا کاروں کو پکڑ لیتا ہے اور یوں اِغوا شدہ شخص کی گلو خلاصی ہوجاتی ہے۔
مگر معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق کلوروفارم (Chloroform) کی مدد سے کسی کو بے ہوش کرنا مقصود ہو، تو اس میں چھے تا آٹھ منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ چھے منٹ سے کم وقت میں کسی بھی انسان کو کلوروفارم کی مدد سے بے ہوش نہیں کیا جاسکتا۔