وکی پیڈیا کے مطابق باراک اوبامہ (Barack Obama) سابقہ امریکی صدر 4 اگست 1961ء کو ریاست ہوائی میں پیدا ہوئے۔
2فروری 1961ء کو شادی کی۔ والد کا تعلق کینیا سے جب کہ والدہ کا ہوائی سے تھا۔ اوبامہ کی عمر دو سال تھی جب والدین میں علاحدگی ہوگئی۔ طلاق کے بعد اوباما اپنی والدہ کے ساتھ امریکہ اور کچھ عرصے کے لیے انڈونیشیا میں بھی رہے۔ سوتیلے باپ کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔ کولمبیا یونیورسٹی اور ہارورڈ سے تعلیم حاصل کی۔ ہارورڈ میں وہ ہارورڈ قانون مجلے کے پہلے سیاہ فام امریکی صدر بنے۔ شکاگو میں پہلے سماجی پروگراموں میں اور پھر بطور وکیل کام کیا۔ آٹھ سال تک ریاست الینوائے کی سیاست میں سرگرم رہے اور سنہ 2004ء میں امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے۔
باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔وہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہیں۔ 4 نومبر 2008ء کو صدرارتی الیکشن میں کامیاب ہوئے۔